rki.news
حسن سے دل لگی ختم شد
آج سے عاشقی ختم شد
آ گئے آپ آ جائیے
ہو گئی بے کلی ختم شد
چل اٹھا جام اے ساقیہ
آج سے مئے کشی ختم شد
آپ کیا آ گئے بام پر
چاند کی چاندنی ختم شد
آپ کی دید کیا ہو گئی
ہو گئی تشنگی ختم شد
آپ بھی چل دیئے چھوڑ کر
جائیے دوستی ختم شد
تکتے-تکتے روش آپ کی
آنکھ کی روشنی ختم شد
آپ کیا کرنے آئے ہیں اب
ہو گئی زندگی ختم شد
شاعری-شاعری ہے فرازؔ
یہ نہ ہو گی کبھی ختم شد
سرفراز حسین فراز
پیپلسانہ مرادآباد یو پی




