Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 28, 2024

ہم سے دل کا حال تم کو سنایا نہ گیا
زخم دل کسی کو دیکھایا نہ گیا
سوچا تھا بھول جائیں گے تم کو
مگر اس دل سے تیری یاد کو مٹایا نہ گیا
نظروں سے تیر مار کر گھائل ہی کر دیا تم نے
اور ہم سے بھی اپنا آپ بچایا نہ گیا
دربدر زمانے میں بھٹکتے رہے یوں ہی
ہم سے دل میں کسی اور کو بسایا نہ گیا
اس نے بھی تو نہ بلایا تھا ہم کو
ہم سے بھی بن بلاۓ جایا نہ گیا
تھک ہار کے سویا ہوں اصغر ؔ ابھی
ہم سے اپنا ہی بوجھ اٹھایا نہ گیا

از قلم: ام حبیبہ اصغر

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.