Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· June 30, 2024

اظہر عباس

جہاں تو دیکھ رہا ہے ، وہاں نہیں ہوں میں
تجھے بتا تو چکا ہوں ، یہاں نہیں ہوں میں

یہ ٹھیک ہے ، مَیں ترے کام کا نہیں ، نہ سہی
یہ جانتا ہوں ، مگر رائیگاں نہیں ہوں میں

ذرا سی دیر لگے گی مجھے سمجھنے میں
سلگتی آگ ہوں ، کوئی دھواں نہیں ہوں میں

فلاں فلاں سے کوئی واسطہ نہیں ہے مرا
ترے حساب سے یوں بھی فلاں نہیں ہوں میں

تمہیں یہ کیسے بتاؤں کہ ساتھ کب تک ہوں
کہ یوں بھی لمحۂ آئندگاں نہیں ہوں میں

یہ اشک اور کسی غم کی دین ہیں ، اظہر!
تمہارے ہجر میں گریہ کناں نہیں ہوں میں

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.