Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· July 10, 2024

یوں خیالوں میں آپ کا آنا
جھیل میں چاند کا اتر جانا

تم مری جاں ہو، دل ہو حسرت ہو
چھوڑ دو مجھ کو ایسے بہلانا

آپ کے وصل کا اشارہ ہے
مہکی زلفوں کا میری لہرانا

کیا ہے مقصد تمھاری چاہت کا
تم کبھی یہ مجھے بھی سمجھانا

دن گزرتے نہیں تمھارے بغیر
یاد کرتی ہوں تم کو روزانہ

تم جب آو تو پیار کے کنگن
اپنے ہاتھوں سے مجھ کو پہنانا

زندگی اک سوال ہے شازی
زندگی سے فریب مت کھانا
شازیہ۔ عالم۔ شازی

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.