Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· July 12, 2024

لکھنا ہے مجھے ایک سیہ رات کا نوحہ
ہے لب پہ میرے تلخیِ حالات کا نوحہ ۔۔۔

ممکن ہو اگر اس کو کبھی غور سے پڑھنا
کردار میں شامل ہے میری ذات کا نوحہ ۔۔۔۔

دراصل تمہیں اس کی خبر کچھ بھی نہیں ہے
دراصل یہ مشکل ہے میری بات کا نوحہ ۔۔۔

کچھ لوگ ابھی غم سے بہت نوحہ کناں ہیں
کیوں رقص میں رہتا ہے سوالات کا نوحہ ۔۔۔

بستی کے سبھی لوگ پریشان بہت ہیں
ہے کچے مکانات پہ برسات کا نوحہ ۔۔۔۔

اب کون بھلا مجھ سے ملاقات کرے گا ؟
میں کس سے کہوں قلب کے حالات کا نوحہ ۔۔۔

تم خوش ہو اگر اب بھی غریبوں کو رلا کر
معلوم نہیں تم کو مکافات کا نوحہ ۔۔۔۔۔

تمثیلہ لطیف

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.