Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· July 27, 2024

مجھے آواز دے کر چھپ گیا ہے
یہ دل کیسی شرارت کر رہا ہے

نظر آتا ہے اُس کو اپنا چہرہ
مری آنکھوں میں جب وہ جھانکتا ہے

مری بھی نیند اب اڑنے لگی ہے
سنا ہے وہ بھی شب بھر جاگتا ہے

میں اس لمحے کو کیسے بھول جاوں
کہ جس نے مجھ کو تنہا کردیا ہے

مرے ہاتھوں پہ کھلتے رنگ دیکھو
تمھارا نام مہندی سے لکھا ہے

نہیں آئی خبر کچھ دن سے کوئی
وہ شاید اب کسی کا ہوچکا ہے

کسی کے دل میں گھر کرنے کا شازی
محبت سب سے آساں راستہ ہے

شاعرہ شازیہ عالم شازی

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.