Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· August 15, 2024

ڈاکٹر طلعت شبیر
(اسلام آباد)

چھا گیا ہے جمال کا نقشہ

یوں کسی کے خیال کا نقشہ

جب جدائی بیان کرتے ہو

پھیلتا ہے ملال کا نقشہ

دکھ سناتے ہو کیا مہارت سے

کھینچتے ہو کمال کا نقشہ

اب بہاروں کے رنگ بکھرے ہیں

کچھ یہی ہے وصال کا نقشہ

آئنہ پوچھتا رہا مجھ سے

جھلملاتے سوال کا نقشہ

دُکھ تسلسل کے ساتھ آتے ہیں

پھر بھی ہے اندمال کا نقشہ

تم ہو گرد سفر سے ناواقف

تم نہیں ماہ و سال کا نقشہ

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.