میں ترا درد بھی مسکان میں رکھ لیتا ہوں
مثل سوغات وہ احسان میں رکھ لیتا ہوں
کچھ تو کمرے میں ترے جسم کی خوشبو آئے
تری تصویر کو گلدان میں رکھ لیتا ہوں
جب گذرتا ہوں ترے کوچہ و بازاروں سے
میں تری دید کو امکان میں رکھ لیتا ہوں
کسی مشکل سے نکلنا ہو تو آسانی کو
“ماں”ترا چہرہ میں وجدان میں رکھ لیتا ہوں
ہمسفر بن کے مرا ساتھ نبھائیں جاذب
تری یادوں کو میں سامان میں رکھ لیتا ہوں
#ڈاکٹر ظفر جاذب #




