Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· March 8, 2024

ہم ترا پیار بنے پھرتے ہیں
آئینہ وار بنے پھرتے ہیں

ہم ترے بعد اس جدائی میں
غم کی دیوار بنے پھرتے ہیں

لوگ پوچھیں ہمارے بارے میں
یوں پُراسرار بنے پھرتے ہیں

کان کٹتے ہیں اُن کی باتوں سے
لفظ تلوار بنے پھرتے ہیں

ہائے اک شخص کی محبت کے
ہم طلبگار بنے پھرتے ہیں

ایسے گھائل ہیں تیری الفت میں
ہم عزادار بنے پھرتے ہیں

ان کو تمثیلہ دے ذرا آواز
جو مددگار بنے پھرتے ہیں

شاعرہ تمثیلہ لطیف

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.