Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· September 6, 2024

وہ جتنی دور ہوتے جا رہے ہیں
مرے ارماں نکلتے جا رہے ہیں

جنھیں دل میں بٹھا رکھا تھا ہم نے
وہ اب دل سے اترتے جا رہے ہیں

یقیناً ہے جہاں بربادی اپنی
اسی رستے پہ چلتے جا رہے ہیں

مقابل تو ہیں وہ سورج کے یارو
مگر ہم کیوں پگھلتے جا رہے ہیں

مٹانے کی ہماری کوششیں ہیں
اندھیرے ہیں کہ بڑھتے جا رہے ہیں

بلندی پر پہنچ تو وہ گئے ہیں
نظر سے سب کی گرتے جا رہے ہیں

وہ دیکھو چاند کے ہمراہ عاطفؔ
ستارے بھی نکلتے جا رہے ہیں

ارشاد عاطفؔ احمدآباد انڈیا

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.