وہ بھی عجب تھے دن کہ تمہاری تلاش میں
ہم نے اٹھائے رنج محبت کی راہ میں
ہر وقت میری فکر میں آباد تھا کبھی
اب وہ مری خوشی میں رہا اور نہ آہ میں
2.
وہ جنگ کے اصول سے واقف نہیں ابھی
اپنے ہنر دکھاتا ، ریاکاری کر گیا
طاقت پہ ہے غرور تو رکھنا ذرا یہ یاد
مقتول زندہ ہے ، تھا جو قاتل وہ مر گیا
نسیم اشک
جگتدل 24 پرگنہ شمال مغربی بنگال




