Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

قطعات

· November 4, 2024
قطعات

پاؤں لہو لہان ہیں ،دل بھی ہے مضطرب
تقدیر میں مری ہیں بہت کم ہی راحتیں
دو بول پیار کے ہی بہت ہیں مرے لئے
میرا یہ دل کہاں ہے ؟ کہاں تیری چاہتیں؟

یہیں کہیں تھا، کھو گیا ہے ، دیکھو تو
بجھا بجھا سا اک نشان تھا مرا
ہزاروں لوگ ہیں جہاں میں پھر بھی اشک
وہ ایک شخص میں جہان تھا مرا

نسیم اشک
جگتدل 24 پرگنہ شمال مغربی بنگال

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.