Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Literature - جہانِ ادب

قوس قزح فورم رشٹرا کی اٹھارویں شعری و ادبی نشست کامیابی کے ساتھ ہمنکار

· August 12, 2024

1 اگست 2024 بروز اتوار بعد نماز مغرب، جناب صدام حسین اسمعیلی کے دولت کدے (واقع آزاد روڈ، نزد کچی مسجد) پر قوس قزح ادبی فورم رشڑا کا اٹھارہواں شعری و ادبی نشست معروف شاعر جناب فیروز اختر (ہوڑہ) کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس کی نظامت کے فرائض ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر شکیل رشڑوی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ بطور مہمانِ خصوصی محمد مرتضی صاحب حاضر الوقت رہے۔ مشاعرہ کی حداثت عین دستور صدر مشاعرہ کی اجازت کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی اس کے بعد جناب شمشیر ساحل نے اپنی مترنم آواز سے نعت پاک پڑھ کر محفل کی کاروائی کو آگے بڑھایا اُس کے بعد غزل کا دور شروع ہوا جس میں یکے بعد دیگرے شعراء اکرام نے محفل کو اپنی بہترین کاوشات سے زعفران زار کیا، شامل اسماۓ شعراء فیروز اختر، میم عین لاڈلہ، عارفہ پروین، گلناز شیخ، شہزادہ شاد، شکیل رشڑوی اور صدام حسین اسمعیلی نے اپنی تخلیقات سے سامعین کو اپنا گرویدہ بنایا اور داد و تحسین وصولیں۔ مذکورہ بالا مشاعرہ میں تمام شعراء کی مشق کا نتیجہ خوب سے خوب تر رہا۔ آخر میں صدرِ مشاعرہ محترم فیروز اختر نے مشاعرے کی انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور فورم کے اس ادبی کام کو سراہتے ہوئے اپنی قیمتی مشورے اور رائے سے نوازا۔
ریاض عالم، محفوظ عالم اور خورشید عالم صاحبان کی موجودگی نے شعراء اکرام کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور داد و تحسین سے نوازا۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.