Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

“محبت “

· May 4, 2024

ہاں میں محبت ہوں
خوشبو ہوں
گلستان میں چلنے والی
پٌر بہار بادِ صبا ہوں
جس کی تازگی
گلوں کی
نزاکتوں کو بھی مات دے
میرا
نفرتوں سے کیا واسطہ
میں محبت کا ساز ہوں
نیکی کی آواز میں ہوں
پاکیزگی کی غاز میں ہوں
مومن کی نماز میں ہوں
ہاں بالکل
میں
شہباز کی اڑاں میں ہوں
میری منزلت دیکھنی ہے
میری بلندیوں کو چھونا ہے
تو نگہء کر
ثریا میں ہوں
ساتویں ۔۔۔۔
آسمان میں ہوں
سیدہ نزہت ایوب

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.