Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

(مدینہ)

· June 24, 2024

عطاۓ مدینہ مکرر مکرر
فضاۓ مدینہ معطر معطر

ہمارا مدینہ تمہارا کلیسا
ہمارا تمہارا مقدر مقدر

نبی کا گھرانہ مقدم مقدم
یہ سارا زمانہ مؤخر مؤخر

مدینہ کسی با وفا کو تلاشے
صدائے محمد ابوذر ابوذر

مدینے کی جانب چلے ہیں مہاجر
زمینِ عرب ہے مسخر مسخر

سکونِ دل و جاں مدینے کا حاصل
یہاں رہنے والے سکندر سکندر

مدینے کی آب و ہوا کتنی دلکش
یہ شہرِ نبی ہے منور منور

ہمارے تعارف میں پوچھے تو کہنا
مدینہ مزاجی قلندر قلندر

مدینے کی بے حرمتی ہو رہی ہے
مدینہ پکارے پیمبر پیمبر

نبی کی طریقت سے محروم یثرب
خموشاں ہیں سارے سخنور سخنور

ہمارے نبی ہیں ہمارے دلوں میں
مدینہ ہے مومن میسر میسر

میر مومن بلرامپوری
ایم۔اے، ایل۔ایل۔بی
لکھنؤ

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.