Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Kashmir - آزاد جموں کشمیر

مذہبی مقامات کی بے حرمتی سے بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکےگا۔اس سے جذبوں کو مہمیز ملے گی ۔

· June 30, 2024

غلام محمدصفی
کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے علاقےکھٹوعہ میں مسجد کےگراۓ جانے اور بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت تجاوزات کی آڑ میں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے جیسے گھناونے منصوبے پر عمل پیرا ھے۔ان کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس مسجد کو شہید کرنے کے عمل کو دین میں مداخلت سمجھتی ہے۔جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔اور ہر انصاف پسند اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر قابل مذمت بہیمانہ تشدد کو مقبوضہ خطے میں بھارت کی کھلی ریاستی دہشت گردی سے ہی تعبیر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کا غیرانسانی طرز عمل ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کا عکاس ہے، مقبوضہ خطے کے عوام کی مذہبی و ثقافتی شناختی کو نشانہ بنانا عالمی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بھارت کو یاد دلایا کہ طاقت کے بہیمانہ استعمال اورمذہبی مقامات کو نشانہ بناکر وہ کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کرپایا کیونکہ یہ منفی اقدامات ھمیشہ جذبوں کو مہمیز دینے کاسبب بنتے ہیں۔
*
شعبہ نشر و اشاعت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان*

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.