rki.news
گرتے ہوئے۔ وجود کو آکر سہار لے
کشتی مری بھنور میں ہے اس سے اتار لے
ایسا نہ ہو کہ پیار کا ہو جائے خاتمہ
مشکل سے وقت کاٹ لے پر مت ادھار لے
دل کے سکون کیلئے ہے ایک مشورہ
خلق خدا سے پیار کر اور ان سے پیار لے
وعدہ رہا کہ لازمی آؤں گا لوٹ کر
مجھ کو بس ایک بار تو دل سے پکار لے
خالق بڑا رحیم ہے بخشے گا ہر خطا
جاذب ابھی بھی وقت ہے خود کو سدھار لے
##ڈاکٹر ظفر جاذب ##




