Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

نظم

· May 27, 2024

عنوان: چیخ
نام: مہرین ملک

اس دبی سے اِک چیخ میں
بہت سی سِسکیاں باقی تھیں
جو بہت کچھ کہنا چاہتی تھیں
لیکن اُس اِک حیوان نے
اُس کی اِس ہوس نے
وہ ساری سِسکیاں دَبا دیں
اُس اِک واقعے نے
میری عُمر بڑھا دی
میرا بچپن چھین لیا، اور
میرا لڑکپن گنوا دیا
ابھی تو بہت کچھ سہنا باقی ہے
کیونکہ سہنے کو اِک عمر باقی ہے
یہ تماشہ جو کہ تاحیات ہے
یہ اذیت جو برسوں تک میرے ساتھ ہے
ہم مستورات کو کہاں اس سے نجات ہے
ہم مستورات کو کہاں اس سے نجات ہے

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.