rki.news
عاجزی آپ سے بندگی آپؐ سے
عشق کہتا یہی عاشقی آپؐ سے
چاند، سورج، ستارے کی تمثیل کیوں
ذرے ذرے میں ہے روشنی آپؐ سے
آپؐ خیر البشر، آپؐ امی لقب
آپؐ شاہ امم، امتی آپؐ سے
کلمۂ حق سے یہ بات ثابت ہوا
راہ حق جو ملی وہ ملی آپؐ سے
آپؐ نے ساری خلقت کو روشن کیا
مثل قندیل ہے ہر خوشی آپؐ سے
یا امام نبی یا حبیب خدا
سروری آپؐ سے رہبری آپؐ سے
آپؐ ہی سے یہ سیکھا ہے جینا شکیلؔ
بندگی آپؐ سے، زندگی آپؐ سے
شکیلؔ رشڑوی




