rki.news
ہم نے جہاں بھی مدحت سرکار پڑھی ہے
وہ بسٹی سدا نور سے معمور رہی ہے
خُوش بو سے معطر ہے مرے دل کا مدینہ
نعت شہ ابرار کی جو بزم سجی ہے
سرکار دوعالم کی خبر آنے کی سن کر
پر نورِ ضیاء بار مدينے کی گلی ہے
ہم ایسے محافل کے ہیں دیوانے جہاں پر
مدح شہ ابرار سدا ہوتی رہی ہے
اے کاش مری عُمر گزر جائے وہاں پر
چادر جہاں رحمت کی فضاوں میں تنی ہے
صحرا میں جو رہتے ہیں کہاں چھاؤ میسر
منصور ہمیں دھوپ وراثت میں ملی ہے
منصور اعظمی دوحہ قطر



