ڈاکٹر یونس امین۔
مانچسٹر۔ انگلینڈ
مل گئی راہ مجھ کو جینے کی
واہ کیا بات ہے مدینے کی
آ رہی ہے ہوا مری جانب
زندگی میں رواں سفینے کی
سامنے ہو جو ساقیِ کوثر
ہوش رہتی ہے کس کو، پینے کی
نعت وجہِ نجات ہو جائے
بات ہے کس قدر قرینے کی
آنکھ میں خواب ہے مدینے کا
دل میں ہے آرزو مدینے کی
پھر پیام ان کا آ گیا یونس
جل اٹُھی آس پھر سے جینے کی




