rki.news
گُل کرو شرم کا دِیا چُپ چاپ
جو لڑاؤ معاشقہ چُپ چاپ
بند مٹھی سے کُھل گیا رستہ
ہٹ گیا رہ سے داروغہ چُپ چاپ
آج پھر چوری ہوگئی دستار
لے اڑا کوئی سر پھرا چُپ چاپ
کھل گئی پول اب محبت کی
چل دیا آج بے وفا چُپ چاپ
کتنے رن ہوں وِکٹس کتنے ہوں
فکس کرلو معاملہ چُپ چاپ
میز پر جب ڈنر کا بِل آیا
(“مصلحت تھی کہ میں رہا چُپ چاپ “)
صاحبِ طنز ہو مُشیر میاں
لوٹ لو تم مشاعرہ چُپ چاپ
محمد مشیرالدین مشیر
دوحہ قطر



