rki.news
یہی پاک دھرتی ہے اپنا ٹھکانا
بس اس کے سوا اب کہاں ہم کو جانا
محبت کا اس پر سدا ہل چلانا
محبت کی پھر فصل اس پر گانا
حسیں ہے، حسیں ہے ، بہت ہی حسیں ہے
زمانے کو ہے حسن اس کا دکھانا
کوئی بھی نہ دشمن اسے دیکھ پائے
سبق ہے اسے آج ایسا پڑھانا
دعا مانگتا ہے ہر اک بچہ بچہ
رہے گا زباں پر اسی کا ترانہ
یہی رب سے خانم کی بس اک دعا ہے
ہمیشہ سلامت رہے آشیانہ
فریدہ خانم , لاہور , پاکستان.



