Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Latest - تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے راتوں رات کارروائی شروع

· January 11, 2023
پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے راتوں رات کارروائی شروع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز الہٰی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے پنجاب اسمبلی میں راتوں رات کارروائی شروع کر دی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کھانے کا وقفہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پرویز الٰہی گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اسمبلی پہنچ گئے۔

وقفے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت جاری ہے۔

اجلاس میں آج کی تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آج ایوان میں پاور شو کرنے یا اعتماد کا ووٹ لینے پر مشاورت جاری ہے۔

ایوان میں حاضری رجسٹرز کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے181 ارکان نے حاضری لگائی ہے۔

پی ٹی آئی کا ارکان کی تعداد کے حوالے سے دعویٰ 

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 187 ارکان کا ہدف پورا کر لیا ہے، مزید کچھ ارکان اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کا کہنا ہے کہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہرکردیے ہیں، کہا جارہا تھا ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، ہم نے سوچاان کوآج نمبرزپورےکرکے دکھاتے ہیں، آج قرارداد بھی آسکتی ہے کہ پورا ایوان وزیراعلیٰ پراعتماد کا اظہارکرتا ہے، متوقع قرارداد اعتماد کے ووٹ کی کارروائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 186 سے زائد ارکان قرارداد میں گن لیے گئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد تو مل جائے گا، قرارداد کے ذریعے ارکان کوگنا جاسکتا ہے۔

اُدھر اپوزیشن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی میں پرویز الٰہی کو اکثریت حاصل نہیں رہی۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.