Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

پیامِ امن

· June 29, 2025
پیامِ امن

rki.news

خون بہتا ہے جہاں توپ کا سایہ جائے
ایسے منظر کو تو روکنا چاہیے

گھر جلیں ماؤں کی گودیں ہوں ویران
اسے جنگ نہیں قیامت کہنا چاہیے

بارود سے جب مہکتا ہو زمیں کا سینہ
اس کو الفت سے سنوارنا چاہیے

کتنے بچوں نے کھوئے سائے جنگوں میں
اب انہیں صرف پیار ہی ملنا چاہیے

بے کفن لاش پہ ماتم نہیں کرتا کوئی
زندگی کو یوں رسوا نہیں کرنا چاہیے

جنگ میں فاتح و مغلوب نہیں ہوتا کوئی
کچھ حقیقت سے بھی ڈرنا چاہیے

آسمانوں سے اتر آئے سکونِ جاوید
معین دل کا رشتہ ہر ایک سے بننا چاہیے

چیف سید معین شاہ

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.