Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

کبھی کبھی زندگی بہت بوجھل لگنے لگتی ہے۔

· August 8, 2025

rki.news

از قلم مریمؔ خضرؔ

‎کبھی کبھی زندگی بہت بوجھل لگنے لگتی ہے۔
‎دل بے حد تھکن اور بیزاری سے بھر جاتا ہے،
‎ہر چیز بے معنی، ہر لمحہ بوجھ بن جاتا ہے۔
‎نہ کچھ کرنے کو دل چاہتا ہے،
‎نہ کچھ سننے کا حوصلہ ہوتا ہے،
‎نہ ہی کچھ کہنے کا ارادہ۔
‎
‎زندگی جیسے کسی ایسے موڑ پر آ جاتی ہے
‎جہاں صرف ایک طویل چپ کا راج ہوتا ہے۔
‎اندر کہیں شور اٹھتا ہے،
‎مگر وہ بھی تھک کر خاموش ہو جاتا ہے۔
‎
‎نہ جانے ہم کہاں کھو جاتے ہیں؟
‎نہ جانے وقت ہمیں کس دوراہے پر لا کھڑا کرتا ہے؟
‎یوں لگتا ہے جیسے ہم خود میں کہیں گم ہو جاتے ہیں —
‎اور کہیں بھی باقی نہیں رہتے!
‎
‎زندگی اجنبی سی محسوس ہونے لگتی ہے…
‎نہ رونے کو جی چاہتا ہے
‎نہ دل کی بات کسی سے کہنے کو۔
‎بس ایک چپ، ایک خامشی —
‎اور یہی خاموشیوں کا شور بعض اوقات اندر سے ہمیں توڑ دیتا ہے۔

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.