Sunday, August 9, 2026
☰
✕
PAGES
CATEGORIES
Advertisement
Advertisement
Poetry - سُخن ریزے

کتابوں میں وفا

· January 25, 2026
کتابوں میں وفا

rki.news

رشتوں کا وزن نہ رہا دلوں کی کتابوں میں
نفع و زیاں ہی لکھا ہے فقط حسابوں میں

جو لوگ درد نبھاتے تھے عمر بھر ہم سے
وہی نظر نہ آئے کبھی عتابوں میں

وفا کا نام لیا بس رسومات کی حد تک
حقیقتیں گم ہو گئیں نصابوں میں

ہر شخص نے خود کو ہی معتبر جانا
کوئی کمی نہ دیکھی دل کے انتخابوں میں

ضمیر بیچ دیے شہر کے امیروں نے
سکون ڈھونڈتے پھرتے ہیں اضطرابوں میں

یہ دورِ حرف ہے، معنی کہیں بکھر سے گئے
صدق نہ رہا سوالوں میں، نہ جوابوں میں

جو ساتھ چلتے تھے سایہ بنے ہر دم
وہی بدل گئے موسم کے انقلابوں میں

وفا کی شمع جلانا بھی جرم ٹھہرا اب
ہوا مخالف کھڑی ہے سبھی محرابوں میں

معین نے یہ لکھا ہے شکستہ لفظوں میں
کہ سچ نہیں رہا شامل کسی نصابوں میں

چیف سید معین شاہ

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.