rki.news
خوب ہمّت ہے مزدور کی
کیسی طاقت ہے مزدور کی
پیش نرمی سے آو ذرا
سخت محنت ہے مزدور کی
کام دنیا کاچلتا نہیں
ایسی خدمت ہے مزدور کی
کام ہوجائے کوئی غلط
پھر تو شامت ہے مزدور کی
رات دن ایک کردے وہ پھر
یہ طبیعت ہے مزدور کی
سختی برداشت کرتا ہے وہ
یہی قسمت ہے مزدور کی
اے خدا ! تُو کرم اُس پر کر
ساری خدمت ہے مزدور کی۔۔
ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر




