Sunday, August 9, 2026
PAGES
CATEGORIES
Poetry - سُخن ریزے

🍂غزل🍂

· September 30, 2024

پھول ٹہنی سے گِر گیا آخر
وہ بھی دل سے اتر گیا آخر

پہلی چاہت ہی آخری نکلی
جی زمانے سے بھر گیا آخر

مجھ کو مجنوں کی کھوج لے ڈوبی
جی میں آیا جو کر گیا آخر

پہلے لگتا تھا سب محبت ہے
دل محبت سے ڈر گیا آخر

ہاں وہی دل جہاں پناہ گو تھے
کر چیوں میں بکھر گیا آخر

اس کے جانے سے جان جاتی تھی
سب نے دیکھا میں مر گیا آخر

ارشد ناسازؔ

new logo rki
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.