سال 1949 میں پہلے تعلیمی جریدے ”نظامِ تعلیم”کا اجرا کیا، جس کی اشاعت آزاد کشمیر اور پنجاب کے تمام اسکولوں کے لئے تھی، اس جریدے میں اساتذہ کو پڑھانے کے جدید طریقے سیکھائے جاتے تھے، یہ 1977 تک چلتا رہا۔ جرنل ایوب خان کے دور میں 1956 کو ہفت روزہ اخبار ”رہبر کسان” کا اجرا کیا جو سال 1982 تک ان کی ریٹائرمنٹ تک چلتا رہا۔ تمام عمر علم اور تدریس کے شبعہ کے ساتھ منسلک رہے، پاکستان بننے سے پہلے چند کتابوں کے مصنف بھی تھے جنہیں امرتسر کے ایک نامور پبلیشر نے شائع کیا جن میں آدمی اور ریل گاڑی بھی شامل تھیں۔ رشید قریشی کا ماننا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے ویژن کی وجہ سے یہاں تک پہنچے۔ وہ ہمیشہ دعا دیتی تھیں کہ تمہارے سات بیٹے ہوں گے۔ اللہ تعالی نے کرم کیا اور سات ہی بیٹے ہوئے! کاروبار سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے امریکا اور یورپ کے مختلف ممالک سعودی عرب اور قطر کے متعدد دورے کئے۔
روزنامہ رہبر کسان لاہور



