تازہ ترین / Latest
  Thursday, December 26th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

آہ، سید ابراہیم رئیسی

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Tuesday, May 21st, 2024

عالمی سطح پر تقریباً تمام اہم اخبارات مورخہ21 مئی 2024 کی اطلاعات کے مطابق صدر ایران، سید ابراہیم رئیسی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جو کہ آذر بائجان کے گھنے اور پہاڑی علاقے میں پیش آیا تھا 20 مئی 2024 کو جاں بحق ہوگئے-

انا للہ وانا الیہ راجعون.

مزید اطلاعات کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئیسی ایران کے سپریم لیڈر کے متوقع جانشین سمجھے جاتے تھے- عالمی سطح پر کئی سربراہان مملکت کے علاوہ، عوام الناس نے بھی اس غیر متوقع المناک خبر پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس غم کے موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا-

بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2024 عیسوی حاصل ہوتی ہے.

اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، متعلقین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

:قطعہء تاریخ وفات:

:برائے سید ابراہیم رئیسی

غمگیں غم کش مرگ رئیسی – ہر اک کی آنکھوں میں نمی سی

کہتا ہے نایاب یقیناً – چھوٹے منہ سے بات بڑی سی

مستحکم دل پیکرِ ارمان. – لائق فائق قائدِ ایران

عالی ہمت رہبرِ فارس – اعلیٰ منصب یعنی رئیسی

کُہنہ مشق اندازِ سیاست – بالکل آساں کارِ حکومت

محکم حسنِ کار گزاری – دستوری فرمان نویسی

روشن کامل عزم مصمّم – لوگوں کی بس فکر مقدم

دنیا کو محسوس ہوی ہے – اک گوہر کی آج کمی سی

تاریخی ہے مصرعہِ رحلت -مالک بخشے تحفہِ جنت

:اچھا رہبر، زینتِ کشور – سید ابراہیم رئیسی:
2024 عیسوی

دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International