!!کبھی کبھی ہم چاہ کر بھی کچھ نہیں کر پاتے اور خاص کر کے اپنے ان رشتوں کو یاد کر کے جو تکلیف محسوس ہوتی ہے جو اس دنیا سے چلے جاتے ہیں
!!باظاہر ہم بڑے پرسکون اور خوش نظر آنے والے دل کے کسی میں وہ سارا درد سموئے ہوئے ہوتے ہیں کہ جو ان کے اس دنیا سے جانے سے لے کر اب تک ہم محسوس کر چکے ہیں
!!میرے لئے شاید ہر اولاد کے لئے ہی یہ بات بہت مشکل ہے کہ اپنے دنیا سے چلے جانے والے رشتوں کے نام کے ساتھ مرحوم لکھیں
!!مجھے نہیں یاد زندگی کے ان تمام ماہ و سال میں میں کبھی اس بات کو دل سے ایکسپٹ کر پا رہی ہوں کہ ابو جی واقعی ہی اس دنیا سے چلے گئے ہیں
!!آج بھی ان کے نام سے کمرا منسوب ہے
!آج بھی ہر بات میں وہ یاد ہیں
!!آج بھی ہر خوشی اور غمی میں ان کی یاد ستانے لگتی ہے
!!از قلم مریم
Leave a Reply