تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

احساس زندہ رہتا ہے

Articles , Snippets , / Friday, April 19th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!انسانی زندگی قدرت کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔کائنات کی خوب صورتی اور حسن و جمال سب انسان کے لیے رب کائنات کی تخلیق ہے۔آسمان کس قدر بلند اور نیلگوں،ستارے رات کو کس قدر خوب صورتی سے ٹمٹماتے ہیں،چاند اپنے حسن وجمال کا اظہار دمکتے جلوؤں سے کرتا اور سورج دن کو حرارت سے زندگی کے روپ میں عجب اضافہ کرتا اور اس احساس کو زندہ کرتا ہے کہ ایک ہستی موجود ہے جو تعریف کے قابل ہے۔کتاب الٰہی قرآن مجید میں سورةالر حمٰن کا حسن بیان اس احساس کو زندہ رکھتا ہے جس کی انسان کو ضرورت ہے اور اسی کامیاب راستے پر چلنے میں فلاح کا راز پوشیدہ ہے۔کیا کبھی کائنات کو ایک زاویۂ نگاہ سے دیکھا کہ رب کریم کی قدرت کتنی حسین ہے جس کی تخلیقات میں سے انسان کتنا خوبصورت شاہکار ہے۔رب کائنات جو رحمٰن ذات ہے۔اس نے قرآن سکھلایا ہے۔انسان کی تخلیق اس ذات کا بے مثال اعجاز قدرت ہے۔اس ذات کی بے شمار عنایات ہیں۔انسان کو بولنا سکھایا۔سورج,چاند,نیلگوں آسمان,بحرِ بیکراں,چرند،پرند ستارے,سیارے,کہکشائیں،،,زمین,آسمان ,پہاڑ,دریا,ریگستان,چمنستان,سمندر,پھول,پھل ,معدنیات,غرض بے شمار چیزیں خدمت انسان کے لیے مسخر کر دیں۔یہ میرے رب کائنات کے انعامات ہیں۔ان کا جس قدر شکر ادا کیا جاۓ کم ہے۔میوے دار درخت ہوں کہ خوشبو دار پھول ,بھوسے والا غلہ ہو کہ خوشبو دار گل سب اس کی عظمت کے احساس کو زندہ کرتے ہیں۔سورة الرحمٰن قدرت کی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتی ہے تو ایک خاص احساس کو بھی زندہ کرتی ہے۔اے انسانوں اور جنات اب بتاؤ کہ اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا گے۔اس عظیم بیان کے تناظر میں جائزہ لیا جاۓ تو علم کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔علم چونکہ روشنی ہے اور اسی سے یہ احساس زندہ رہتا ہے کہ انسان چونکہ اشرف المخلوقات ہے۔اس پر بھاری ذمہ داریاں بھی ہیں۔اس کی رہنمائی کے لیے رب کریم نے انبیاء اور پیغمبر بھیجے اور ان پر صحائف اور کتب نازل فرمائیں ۔آخری رسولﷺ پر کتاب نازل فرمائی اور تاقیامت انسانیت کی رہنمائی کا درس موجود ہے۔انسان تبھی کامیاب ہو سکتا ہے جب اس عظیم کتاب کی تعلیمات سے استفادہ کرتے عقائد,ایمانیات,معاملات,اخلاقیات کے مفہوم کو سمجھتے ہوۓ عملی زندگی بسر کرے۔بقول شاعر:۔
فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی
بندہ صحرائی یا مردِ کوہستانی
ایک اچھا انسان وہی ہوتا ہے جو اطاعت الٰہی اور اطاعت رسول ﷺ کے مطابق زندگی کا عارضی سفر طے کرتا اور انسانیت کی بھلائی چاہتا ہے۔ضرورت فقط اس بات کی ہے کہ دوسروں کے کام آنا اور بھلائی کے کام کرنے سے انسان کو عظمت کا تاج نصیب ہوتا ہے۔ایک اچھا معاشرہ اور سماج وہی تصور ہوتا ہے جہاں کسی درد مند کے کام آنا اور نیک راہ پر چلنے کی روایت عام ہو وہ بے مثال ہوتا ہے۔اس میں یہ احساس زندہ رہتا ہے کہ بقول شاعر:۔
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
سماج اور معاشرہ میں یہ احساس زندہ رہے کہ خدمت انسانیت معراج انسانیت ہے تو امن کی خوشبو پھیلتی ہے اور نفرتوں کے چاغ گل ہوتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International