تازہ ترین / Latest
  Saturday, January 11th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

اختر نواز ۔ایک معلم اور انسانیت کی خدمت کا روشن ستارہ۔۔۔۔

Articles , Snippets , / Monday, December 30th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور۔
پیارے قارئین!بقول شاعر:-
ایسا رہا کریں کہ لوگ آرزو کریں
ایسا چلا کریں کہ زمانہ مثال دے۔
اخلاص کی پتیوں کی مہک تقسیم کرنا اور حسن اخلاق کی خوشبو سے پیش آنا موصوف اختر نواز جو بہترین استاد اور متحرک ہستی کے مالک ہیں۔ضلع ہری پور کی پررونق فضاگاؤں سملاں نیگر میں پیدا ہوۓ۔موصوف ہری پور کی اہم شخصیت جو دل میں خدمت انسانیت کا جذبہ
پنہاں رکھتے تھے۔ والدمحترم محمد یوسف سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گاؤں سملاں نیگر کے معتبر انسان تھےاور سیاسی و سماجی زندگی میں مثال قائم کرنے والے عظیم اور باوقار ہستی کے مالک تھے۔موصوف اختر نواز نے ابتدائی تعلیم ہری پور یونین کونسل جٹی پنڈ گورنمنٹ پرائمری سکول نڑتوپہ اور پنجم کلاس گورنمنٹ پرائمری سکول سملاں نیگر سے پاس کی۔زمانہ طالب علمی میں ان کے دل میں اپنی جھولی علم کے موتیوں سے بھرنے کی تمنا تھی اور اب بھی یہ جذبہ موجود ہے۔ میٹرک کا امتحان قوم کے ایک معمار نے 1987 میں گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ ہاشم خان سے امتیازی خصوصیات سے پاس کیا۔زمانہ طالب علمی میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ دل میں غالب رہا دو سال تک جنرل کمانڈر رہے اور بزم ادب کا صدر بھی رہنے کا اعزاز حاصل رہا۔بقول شاعر:-
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
کے مصداق موصوف علم کی دولت کے حصول کے لیے اور مستقبل روشن بنانے اور خدمت انسانیت کے لیے بہترین درسگاہ جہاں معماران قوم علم حاصل کرتے ہیں۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں فرسٹ ایئر میں داخلہ لیا۔ اور اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہو ۓ
زندگی کی کتاب کو خوشنما بنانے اور عزت و احترام سے زندہ رہنا ابتداء سے ہی پسند رہا۔تعلیم کا سفر ایک جذبے اور امنگ سے جاری رہا۔بقول شاعر:-
اسی روزوشب میں الجھ کر نہ رہ جا
تیرے لیے زمان و مکاں اور بھی ہیں۔
1989 میں ایف اے کا امتحان پاس کیا اور نومبر 1990 میں وہ حسین گھڑی آٸی کہ محکمہ تعلیم ہری پور میں پی ٹی سی معلم تقرری ہوئی اور ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھنے کا جذبہ موجود رہا۔تعلیمی سفر کی داستان تو دلچسپی کی مظہر اور قابل رشک ہے۔ 1993 میں پی ٹی سی کا کورس کرنے والے معلم نے جہاں قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا شروع کیا ساتھ ساتھ اپنے علم میں اضافہ کرنے کے لیے پڑھنے کا تسلسل جاری رکھا۔2000ء میں بی اے کا امتحان پاس کیا۔ 2005ءمیں بی ایڈ کیا اور2011ء میں سرگودھا یونیورسٹی سے پاک سٹڈی میں ایم اے کیا۔
نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کا
کہ صبح وشام بدلتی ہیں ان کی تقدیریں
موصوف اخترنواز کی تعلیمی جدوجہد کے ساتھ ساتھ تنظیمی جدوجہد بھی جاری رہی۔جس کا تذکرہ ضروری خیال کرتا ہوں۔
1993 اور 1995 کے اساتذہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن پرائمری اساتذہ کے مسائل اس قدر تھے کہ ان کے حل کے لیے ایک تڑپ دل میں موجود تھی۔ان کے زاویہ خیال کے مطابق منتخب یونین نے اساتذہ مسائل کےحل کے لیے ایسا لائحہ عمل طے نہ کر پایاجس کی ضرورت تھی۔ اساتذہ کے ساتھ محبت اور ان کے مسائل کے حل کرنے کی تمنا تو ہر وقت بے تاب رکھتی۔ اساتذہ کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ دل میں پیدا ہوا اور 2006ء میں ال پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) کی ملک خالد اور بادشاہ محمود نے بنیاد رکھی تو موصوف کو ضلع کا آرگنائزر مقرر کیا گیا۔
یوں بقول شاعر:-
میں اکیلا ہی چلا جانب سفر مگر
افراد ملتے گۓ اور کارواں بنتا گیا۔
موصوف نے اپنے جذبات کی تسکین اور خدمت اساتذہ کی خاطر چند ساتھیوں کے ساتھ جن میں سید محمود علی شاہ سید طاہر حسین شاہ محمد حبیب کے ہمراہ پورے ضلع کے سکولوں کا دورہ کیااور اساتذہ کو اس قافلہ میں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ تین چار میٹنگ کی گئیں اور آخر کار گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ہریپور میں ڈھائی سے تین سو اساتذہ جمع ہوۓ اور بحیثیت ضلعی صدر کی ذمہ داری کا بیڑہ اٹھانا پڑا۔موصوف کے مطابق اپٹا کا نعرہ صرف یہ تھا کہ اساتذہ کو باوقار مقام دلانا ہے۔اللہ کے فضل و کرم سے 2008ء میں تمام پرائمری اساتذہ کا بنیادی سکیل 12 ہوا 30 مئی 2012ء کو صوبائی اسمبلی کے سامنے کےپی کے کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا صرف اپٹانے دیا اور ہریپور سے سینکڑوں اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی پی ٹی سی کیڈر کے علاوہ تمام کیڈرز مستفید ہوۓ SPST کو سکیل 14 اور PSHT کو سکیل 15 دیا گیا پی ٹی سی سمیت تمام کیڈز کو SST میں کوٹہ دیا گیا 2018ء میں جب پی ایس ٹی کی بنیادی تعلیم بی اے، بی ایس سی کی گئی تو اپٹا نے بنیادی سکیل 15 کی ڈیمانڈ کی اور 6 اکتوبر تا 10 اکتوبر 2022ء 5 دن مسلسل دھرنا دیا اوربڑے کاروان کے ساتھ دھرنے میں شرکت کی اور سختیاں برداشت کیں۔خدمت کا جذبہ جاری رہا11 اکتوبر کوسکول سے جیل کا سامنا کرنا پڑا۔ دو دن کے بعد رہائی ملی اوردھرنے میں کامیاب مذاکرات پر PST کو کابینہ نے بنیادی سکیل 14 اور ہیڈ ٹیچر کو سکیل 16 دینے کی منظوری دی لیکن دو سال گزرنے کے باوجود حکومت کا نفاذ نہ کرنے پر پھر اپٹا دھرنے کی کال دی جو کہ 5 نومبر تا 8 نومبر 2024ء تک پشاور میں دھرنا دیا اور 9 نومبر کو کامیاب مذاکرات ہوۓ اورموصوف کے مطابق اس بار انشاءاللہ صوبہ بھر کے اساتذہ بہت جلد خوشخبری سنیں گے موصوف چونکہ بلند ارادے کے مالک ہیں۔دل میں اساتذہ کی خدمت کا جذبہ پنہاں رکھتے ہیں۔اساتذہ کے مساٸل کے حل کے لیے صعوبتیں برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ ثابت قدم بھی رہے۔یہ تو ایک خوش آٸند بات ہے اتنی بڑی کامیابیاں حاصل کر پاۓ اور مستقبل کے لیے پرامید بھی ہیں۔علم دوست لوگ قوم کے بچوں میں علم کی دولت تقسیم کرتے ہیں۔یہ خوبی موصوف میں ہے کہ جس قدر تنظیم میں فعال کردار ادا کرتے ہیں اسی قدر محنت سے قوم کے معماران میں تعلیمی رجحان پیدا کرنے اور درس و تدریس کی بہترین حکمت عملی سے ہمہ پہلو تربیت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔بقول شاعر:-
تیری نگاہ ناز سے دونوں مراد پا گئے
عقل غیاب و جستجو عشق حضور و اضطراب
موصوف بحیثیت معلم اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔لیڈرشپ کے جذبہ سے سرشار رہ کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اخلاص اور محبت سے کام کرنا گویا اصول زندگی ہے۔تعلیم کا عمل ہو کہ تنظیم کا پلیٹ فارم متحرک رہنا ہی مقصد عظیم تصور کرتے ہیں۔اساتذہ کے ساتھ محبت اور ان کا درد محسوس کرنا عزیز رہتا ہے۔خدا کرے یہ جذبہ برقرار رہے۔اور موصوف درخشاں ستارے کی مانند روشن رہیں۔
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
رابطہ۔03123377085


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International