ازاد جموں و کشمیر یونین آف کالمسٹس کا قیام تین ماہ قبل عمل میں لایا گیا اس قلیل عرصہ میں آزاد کشمیر کہ تمام اضلاع سے قلم نگاروں کی ایک بڑی تعداد اس میں شامل ہوئی ۔یہ یونین ہر طرح کے تعصب فرقہ پرستی سے پاک صرف کالم نگاروں کی فلاح وبہبود کے لیے بنائی گئی یہ واحد ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے کشمیر بھر سے لکھنے والوں وہ کشمیر سے ہوں یا بیرون ممالک سب کو یکجا کیا اس کی بانی و چیرپرسن سدرہ ارم کبیر جن کا تعلق راولاکوٹ سے ہے ایک ایسے خاندان سے ہیں جن کا قلم و قرطاس سے گہرا لگاؤ ہے ۔یونین کی 9 نومبر کو حلف برداری سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس کی مہمان خصوصی پونچھ کی عظیم بیٹی محترمہ خدیجہ زرین صاحبہ ہیں جو ممبران سے حلف لیں گی۔اس تقریب میں میرپور ۔مظفراباد۔حویلی ۔نیلم کوٹلی اور دیگر اضلاع سے ممبران شرکت فرمائیں گے ڈپٹی کمشنر جناب وحید گیلانی صاحب 8نومبر بروز جمعہ یونین کہ دفتر کی اوپنگ کریں گے ۔
Leave a Reply