Today ePaper
Rahbar e Kisan International

اسلام آباد میں جناب شکیب زبیری کے اعزاز میں یادگار ظہرانہ

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, September 21st, 2025

rki.news

اسلام آباد میں ایک پُرکیف اور یادگار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد امریکہ کے شہر لاس اینجلس سے طویل عرصے بعد تشریف لانے والے محترم مسٹر شکیب زبیری کے اعزاز میں دوستانہ نشست کا انعقاد تھا۔

اس تقریب میں پرانے اسکول کے رفقا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بیشتر ساتھی جو اب اپنی ریٹائرمنٹ کی خوشگوار دن گزار رہے ہیں۔ محفل نے ایک پرانی یادوں سے جُڑی انجمن کی صورت اختیار کر لی، جہاں خوشگوار لمحوں کو یاد کیا گیا، ہنسی مذاق کی محفلیں سجی اور ماضی کی خوبصورت یادیں تازہ ہو گئیں۔

دوستوں نے دل سے گفتگو کی، پرانے قصے کہانیاں سنائے اور یہ ثابت کیا کہ وقت اور فاصلے چاہے جتنے بھی ہوں، خلوص پر مبنی رشتے ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔

یہ تقریب نہ صرف معزز مہمان جناب شکیب زبیری کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تھی بلکہ یہ اس حقیقت کا بھی اظہار تھی کہ دوستی اور رفاقت کی قدریں ہمیشہ قائم رہتی ہیں۔ محفل خوشی اور مسرت کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جو ساتھیوں کے لیے نئی یادوں اور پُرانی رفاقت کو مزید جلا بخشنے کا باعث بنی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International