لاہور : ( فریدہ خانم ) , علم و ادب میں لیہ کی معروف شخصیت اور لیہ کے نسیم , ادبی جانشین , افسانہ نگار , کالم نگار اور اینکرپرسن دختر نسیم آنسہ آئینہ مثال گزشتہ روز جمعرات 24 اکتوبر 2024ء کو لاہور میں بوجہ حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئیں . آئینہ مثال لیہ کے شاعر حضرت نسیم لیہ کی ادبی جانشین تھیں , وہ ایم اے اردو اور روزنامہ خبریں لاہور کی ادبی میگزین اور خواتین میگزین کی انچارج بھی رہی ہیں , وہ ایک نجی چینل کی اینکر پرسن بھی تھیں . مرحومہ کا جسد خاکی لیہ لایا گیا اور 25 اکتوبر کو صبح نو بجے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئ , کل بروز اتوار کو قل خوانی ہو گی .آئینہ مثال کے انتقال کی خبر علمی و ادبی حلقوں کو سوگوار کر گئ , ہر آنکھ اس جواں مرگ پر اشک بار ہے , مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت , اللہ پاک اگلی منزلیں آسان فرمائے , آمین ثم آمین .
Leave a Reply