rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکاء نے سورہ قٓ کی آیات 31،32،33 پر گفتگو کی،نشست میں کہا گیا کہ اللہ کی معیت میں رہنا جنت کا سب سے اونچا درجہ ہے، یہ درجہ متقین پاتے ہیں جو اپنے معاملات میں ہر دم اللہ سے رجوع کرتے ہیں، احکام الہی کی حفاظت کرتے ہیں، انہی کے قلوب حضوری کا درجہ پاتے ہیں، جہاں ساری جنتیں نیچے رہ جاتی ہیں، لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی احمد ہمایوں خاں کی زیرصدارت حافظ نعیم نے تلاوت قرآن کریم اور عدنان لودھی نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا، حامد نواز نے تفسیر حوالہ وحدیث پیش کی، آخر میں ناصر غنی نے مرحومین ارکان پریس کلب و اقربا کےلئے دعائے مغفرت اور سیلاب زدگان کی مدد و نصرت کی دعا کی، خالد امین،عندلیب اسد،غلام زہرا،عذرا پروین،سجاد اعوان،اعجاز بٹ،میاں شبیر، زاہد شفیق، ناصرمحمود، محمد اشرف،فراز فاروقی، شیخ آفتاب،شجاعت حامد،ملک سجاد اور فیصل سلہریا نے شرکت کی۔
Leave a Reply