Today ePaper
Rahbar e Kisan International

الفاتح کالج اینڈ الائیڈ سائنسز چھٹہ بختاور اسلام آباد میں محفل سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا انعقاد حاجی صغیر حسین چھٹہ نے خصوصی شرکت کی

Articles , Snippets , / Wednesday, September 24th, 2025

rki.news

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

الفاتح کالج اینڈ الائیڈ سائنسز چھٹہ بختاور اسلام آباد میں محفل سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا اہتمام کیا گیا محفل 23 ستمبر 2025 بروز منگل صبح 9 بجے شروع ہوئی محفل کی صدارت خالد پرویز سی ای او الفاتح کالج اینڈ الائیڈ سائنسز نے کی محفل پاک میں کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات شریک ہوئے محفل سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا سید صہیب علی شاہ کاظمی نے کہا کہ اللہ نے کائینات میں جس شخصیت سے سب سے زیادہ محبت کی وہ جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ہیں سید صہیب علی شاہ کاظمی نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر اللہ خود بھی درود پاک بھیجتا ہے اور اللہ کے ملائکہ یعنی فرشتے بھی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر درود پاک پڑھتے ہیں آپ تمام احباب بھی عقیدتوں محبتوں سے درود پاک پڑھا کریں۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت و ناموس باقی سب سے بڑھ کر ایمان کا حصہ ہونا ضروری ہے۔
خالد پرویز سی ای او نے تقریب کے اختتام پر تمام منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا خالد پرویز سی ای او نے کہا کہ ہم مدراس کے بچوں کو دنیا کی تسکین دلوانے کی کوششیں کر رہے ہیں جو ذہین فطین طلباء ہیں مدراس کے مخصوص نشستوں پہ ان کے لیئے مفت تعلیم ہو گی خالد پرویز نے کہا کہ عربی آیات اور درود پاک کی خطاطی بچوں نے بہت شاندار کی ہے جس پر میں طالب علموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں محفل میں ہر جماعت میں سے طالب علموں نے نعتیں ، انگریزی و اردو تقاریر کیں اور ایک بچی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دے کر شرکاء کا ایمان ترو تازہ کر دیا محفل کے اختتام پر دعا ہوئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International