تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Tuesday, December 3rd, 2024

پریس ریلیز 03دسمبر 2024
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا. پروگرام میں یونیورسٹی کے معذور طلباء و طالبات فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی۔ شرکاء نے یونیورسٹی کی جانب سے معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ کنویئنر کمیٹی ڈاکٹر سلمان قادری اور سیکرٹری ڈاکٹر عثمان جمشید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جامع معذور افراد کو وظائف کے ذریعے تعلیم اور رہائش میں مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے. معذور افراد کی سہولت کے لیے یونیورسٹی کی تمام بلڈنگز میں داخل ہونے کے لیے ریمپ موجود ہیں، پہلی اور دوسری منزل پر جانے کے لیے ویل چیئر اسیسیبل لفٹ بھی فعال ہیں۔اس موقع پر رئیس جامع پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود بارے سنجیدگی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کمیٹی کو سراہتے ہوے کہا کہ خصوصی طلباوطالبات کی فلاح و بہبود کے لیے مزید کاوشیں جاری رکھیں اور ان طلباء و طالبات کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے ٹریننگز اور انٹرنشپ کا اہتمام کریں۔اس موقع پر رجسٹرار محمد آصف نواز،ڈاکٹر محسن اور معذور افراد موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International