rki.news
پریس ریلیز 24جولائی 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈاکٹر فرقان احمد نے کپاس پر پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔اس وقت وہ زرعی یونیورسٹی میں بطور لیکچرار خدمات دے رہے ہیں۔ملتان۔ان کی پی ایچ ڈی کپاس کے موضوع پر تھی۔ تحقیقی مقالے کا عنوان تھا “خشک سالی اور گرمی کی شدت کے تحت کپاس (Gossypium hirsutum L.) کے جراثیمی ذخیرے کی انوائروٹائپنگ”۔ ان کی تحقیق کا مقصد ایسی کپاس کی اقسام کی نشاندہی کرنا تھا جو موسمیاتی تبدیلیوں کے دوران بھی اچھی پیداوار دے سکیں۔ڈاکٹر فرقان احمد 2015 سے زرعی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انہیں کپاس کی افزائش نسل اور جینیاتی تحقیق میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے تدریس، تحقیق اور طلبہ کی رہنمائی کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔کپاس کی گرمی اور خشک سالی برداشت کرنے والی اقسام پر ان کا کام، پاکستان کے بدلتے ہوئے موسمی حالات میں کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔ وہ قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستانی کپاس کے شعبے میں بہتری کے لیے تحقیقی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹاف انہیں اس اہم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور تحقیقی و تدریسی خدمات کو سراہتی ہے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply