Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, September 21st, 2025

rki.news

پریس ریلیز 21ستمبر 2025

ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر اصف علی تمغہ امتیاز کو تیسری بار وائس چانسلر تعینات ہونے پر تارا گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر آصف علی کو وائس تعینات کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس اقدام سے صنعت اور جامعات کے درمیان روابط اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے زرعی شعبے کی ترقی اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں کپاس کی بحالی کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔مذید نے کہا کہ بہاولپور کو کپاس زون قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ پیداوار میں اضافے، لاگت میں کمی اور زرعی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تارا گروپ چولستان یزمان میں چھ ہزار ایکڑ رقبے پر کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی اور بیجوں کی پیداوار پر کام کر رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ وقت کی اہم ضرورت ہے اور دنیا بھر میں یہ ماڈل کامیاب ثابت ہو چکا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے تارا گروپ کی زرعی شعبے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحقیق و ترقی اور نئے بیجوں کی تیاری پر ان کی سرمایہ کاری لائق تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کی ٹیم زرعی شعبے کی ترقی، بالخصوص جنوبی پنجاب میں کپاس کی صنعت کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد، چیف سائنٹسٹ تارا اور ناصر شاہ ڈائریکٹر تارا بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International