rki.news
پریس ریلیز 26ستمبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سیو آور سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور سیو آور سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر شائستہ سہیل نے دستخط کیے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے زراعت اور خوراک کی اہمیت بارے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا پہلا مقصد کسانوں کے لیے زرعی مسائل کا حل ہے۔یونیورسٹی کے تمام ریسرچرز اپنی تمام کوشش ریسرچ کے ذریعے کسانوں کی بہتری کے لیے صرف کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شائستہ سہیل نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر کسانوں اور زراعت کی فلاح کے لیے کام کرنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زرعی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی،محمد رفیق فاروقی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتانایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 26ستمبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سیو آور سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور سیو آور سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر شائستہ سہیل نے دستخط کیے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے زراعت اور خوراک کی اہمیت بارے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا پہلا مقصد کسانوں کے لیے زرعی مسائل کا حل ہے۔یونیورسٹی کے تمام ریسرچرز اپنی تمام کوششیں ریسرچ کے ذریعے کسانوں کی بہتری کے لیے صرف کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شائستہ سہیل نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر کسانوں اور زراعت کی فلاح کے لیے کام کرنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زرعی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی،محمد رفیق فاروقی سمیت دیگر فیکلٹی اور سیور آور سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply