rki.news
پریس ریلیز 08اکتوبر 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنجنٹا پاکستان کی ٹیم کا دورہ اس دوران انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) سے ملاقات کی۔زرعی یونیورسٹی ملتان سنجنٹا پاکستان کے ساتھ مل کر 2017 سے مختلف زراعت کے شعبوں میں کام کر رہی ہے،زرعی یونیورسٹی سنجنٹا کے ساتھ مل کر پانچ باہمی اشتراک کر چکی ہے اور ہر معاہدہ پر دونوں اداروں نے مل کر ریسرچ پروجیکٹ کیے ہیں۔سنجنٹا پاکستان نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں زرعی تحقیق کے لیے ایک ریسرچ لیبارٹری کا قیام بھی عمل میں لایا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی آئندہ سال چاول، مکئی پر سنجنٹا پاکستان کے ساتھ مل کر تحقیق کرے گی، علاوہ ازیں ہائبرڈ گندم پر بھی کام کرنے کا اعادہ کیا۔اس موقع پرسنجنٹا پاکستان سے ہینڈرک وین سٹیڈن (Handrik Van Staden)فیلڈ کراپ ہیڈ سنجنٹا افریقہ ،شہزاد خرم بزنس ہیڈ سنجنٹا ،محمد شعیب مینیجر سیڈ سجنٹا پاکستان،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم،ڈاکٹر محکم حماد،ڈاکٹر شمس مرتضی بھی موجود تھے۔
Leave a Reply