rki.news
پریس ریلیز 17اکتوبر 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں گورنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر گندم اگاؤ مہم کےآغاز کی تیاری کر دی گئی۔جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کیا۔زرعی یونیورسٹی ملتان نے اعادہ کیا کہ وہ اس مہم کا آغاز ایک منظم طریقے سے کرے گی اور محکمہ زراعت پنجاب کے ساتھ مل کر گندم کاشت کرنے کے طے شدہ رقبے اور اس سے پیداوار کے اہداف پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔وائس چانسلر کی ہدایت پر 350 طلباء و طالبات پر مشتمل ٹیم تیار کی گئی ہے، سب سے پہلے ان تمام طلباء کی گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں تربیت کی گئی اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بچوں میں حوصلہ اور جذبہ ہونا چاہیے کہ اس مہم کے دوران محکمہ زراعت توسیع کے ساتھ مل کر کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم اگانے پر امادہ کریں۔مزید انہوں نے تمام سٹوڈنٹس کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران نیک نیتی اور خدمت خلق سمجھ کر کام سر انجام دیں۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ موجودہ ہدف وقت پر حاصل کر لیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر مقرب علی اور ڈاکٹر محکم حماد نے طلباء و طالبات کی گندم اگاؤ مہم کے بارے میں تربیت کی۔پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم یونیورسٹی ٹیم کی گندم اگاؤ مہم کی نگرانی کریں گے جب کہ محکمہ زراعت توسیح کی ٹیم ڈاکٹر منظور احمد ڈاکٹر غلام مصطفی ڈاکٹر محمد حر ڈاکٹر محمد امین اور ڈاکٹر شاہد پر مشتمل تھی۔محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے ڈائریکٹر شہزاد صابر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔شہزاد صابر نے بھی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے طریقے اور گندم اگاؤ مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔
Leave a Reply