rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 04ستمبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے محقق محمد زبیر حمزہ نے اپنا پی ایچ ڈی تھیسس بعنوان “Genetic Diversity and Spatiotemporal Dynamics of Major RNA Viruses Infecting Onion and Garlic Crops in Punjab, Pakistan” کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔تھیسس ڈیفنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر طارق مختار، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق (سپروائزر) اور پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کی، جبکہ مختلف جامعات کے ممتاز ماہرین نے بطور ممتحن شرکت کی۔ ماہرین نے تحقیق کے معیار کو سراہتے ہوئے اسے ایک علمی سنگِ میل قرار دیا۔محمد زبیر حمزہ کی اس کامیابی پر جامعہ کے اساتذہ، محققین اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply