rki.news
احسان شاہد چوہدری ایک برطانوی پاکستانی ہیں، جن کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔ انہیں بادشاہ چارلس کی جانب سے “برٹش امپائر میڈل” سے نوازا گیا ہے، جو انہیں کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ وہ گزشتہ چار سالوں سے ہونسلو میں “مسلم ہینڈز فری کچن” چلا رہے ہیں، جس سے ہزاروں مستحق افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
احسان شاہد نے “مسلم ہینڈز” کی بنیاد 1993 میں ناٹنگھم میں رکھی تھی۔ بعد میں، 2018 میں، انہوں نے “اوپن کچن” کا آغاز کیا، جو کم آمدنی والے افراد کو روزانہ مفت دوپہر کا کھانا فراہم کرتا ہے۔ ان کی یہ فلاحی تنظیم لندن اور ناٹنگھم میں کام کر رہی ہے اور روزانہ 500 افراد کو کھانا تقسیم کرتی ہے۔ ان کی تنظیم میں تقریباً 30 افراد کام کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، احسان شاہد
ادبی اور شاعری کی محفلوں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔
Leave a Reply