rki.news
تحریر:محمدمعین الدین سیالوی،میانوالی شہر
قران کریم میں رب ذوالجلال فرماتاہے”بےشک اللّٰہ ان لوگوں سے محبت کرتاہے،جواس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہوکرلڑتے ہیں گویاکہ وہ سیسہ پلای ہوی دیوارہیں۔
10مٸ کی صبح اذان فجرکانغمہ حق بلندکرنے کے بعدجب حسب عادت تازہ ترین حالات جاننے کے لیےیوٹیوب آن کیا،تونورخان ایربیس راولپنڈی،مریدبیس چکوال اورشورکوٹ بیس پرانڈین میزایل حملوں کی خبروں سے آدھ گھنٹہ قبل غم کی وادی بن جانے والادل گلشن مسرت بن گیا،یہ سن کرخوشی وانبساط کی انتہانہ رہی کہ شاہین اڑان بھرچکے ہیں،اورپھراذان فجراورنمازفجرکے درمیانی وقفہ میں دعاکے لیے ہاتھ اٹھادیے،میرے رب میرے وطن کے شاہینوں کامقدرکامیابیاں اورفتح لکھدے کہ ہمارا دیرینہ دشمن ڈرونزاورمیزایل حملوں سے قوم کاامن وسکون غارت کرچکاہے،دل مرجھاچکے،پوری قوم اسی وقت کے انتظارمیں تھی۔اورپھرخوشیوں کے سندیسے آنے لگے،پہلگام واقعہ سے اب تک وطن عزیزکے خلاف زبان درازکرنے والے انجام کوپہنچ رہے تھے،اورمجھے کل ہی کہاگیا ایک انڈین اینکرکا وہ جملہ یادآگیا کہ جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ”بس اب تھوڑاسمے باقی رہ گیاہے،جب ہمارے رنجیت سنگھ کالاہورہمیں واپس مل جاے گا“اس جملے نے میرے تن بدن میں آگ لگا دی کہ داتا علی ہجویری،خواجہ معین الدین اجمیری اوراقبال کالاہوررنجیت سنگھ جیسے چورکاکس طرح ہوسکتاہے کہ جوجاتے جاتے لاہورکےتاریخی مقامات سے قیمتی پتھربھی اکھاڑکرلےگیاتھا۔۔۔۔گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ خوشی کی خبریں آتی رہِیں اوردل ہی نہیں رگ رگ میں خوشیاں اورمسرتیں رقصاں رقصاں رہیں کہ جذبہ”بُنیان مرصوص“کے جذبہ سے سرشارپاکستانی شاہین جھپٹتے پلٹتے جھپٹتے عصرحاضر کے یزیدکے عقل ٹھکانے لگارہےاوراس کے غروروتکبرکے بت کوپاش پاش کررہے ہیں،اللّٰہ رسول کے کرم اورنگاہ عنایت کے صدقے پانچ گھنٹوں میں ہی رات کی تاریکیوں میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کوصبح کے اجالوں میں بنیان مرصوص کے انعام سے مزین اسلام کے مجاھدوں اورپاک وطن کے بیٹوں نے ایسی کاری ضرب لگای کہ اس کاجنگی غروراورتکبرکابت بت پاش پاش ہوگیا،یہ کارویاں اعلیٰ تربیت،جدیدٹیکنالوجی اوربروقت فیصلہ سازی کامنہ بولتاثبوت ہیں،میرے دیس کے شہزادوں بھارت کی فضای ڈھال کوتوڑکررکھ دیا،پاکستان ایرفورس کےJF-17تھنڈرہایپرسونک پرفتح1 میزایلوں نے آدم پورمیں بھارت کے جدیدS-400ایرڈیفنس سسٹم کوتباہ کردیا،جس کی قیمت تقریباً5. 1ارب ڈالرہے،پاکستانی سایبرماہرین نےبی جے پی کی آفیشنل ویب سایٹ سمیت بھارت کی درجنوں ویب سایٹس کوہیک کرلیا،ہیک شدہ ویب سایٹس میں کرایم ریسرچ انوسٹیگیشن ایجنسی،مہانگرٹیلی کمیونیکیشن کمپنی،بھارت ارتھ موورزلمیٹڈ،ہندوستان ایرناٹکس لمیٹڈاوربارڈرسیکیورٹی فورس شامل ہیں،سترفیصدبھارتی بجلی کانظام معطل کردیاگیا،جودشمن کے مواصلاتی اوردفاعی ڈھانچے کومفلوج کرگیا،بری اورفضای اہداف پرمہلک ضربوں سے شدیدمتاثرہ مقامات میں وہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ،ناگرونامیں براہموس میزایل ذخیرہ تباہ،بھاری جانی نقصان،اڑی فیلڈسپلای ڈپومکمل تباہ،جالندھرفضای اڈہ کابنیادی انفراسٹرکچرشدیدمراثر،پٹھان کوٹ ہوای اڈہ کابھاری نقصان اوررن وے ناقابل استعمال،اکھنورمیں بریگیڈہیڈکوارٹرمفلوج،چندی گڑھ میں اسلحہ ڈپوکابھاری نقصان،سورت گڑھ اورسرسامیں فضای اڈے مکمل تباہ،اورجموں،بارہ مولہ،نکروٹہ اورراجوری اورمتعددمقامات پرکمانڈاورلاجسٹک مراکزکونشانہ بنایاگیا،اس کے علاوہ پونچھ،سامنبہ،نوگام،بارہ مولااورنکروٹہ کے مقامات پراہم تنصیبات کونشانہ بنایاگیا،پٹھان کوٹ،امرتسر،فیروزپور،فاضلکہ،جیسلمیر،پوکھران اورلاکھی نالہ وغیرہ جیسے سرحدی علاقوں بھی ڈرون کارویاں کی گییں،ہریانہ کے حصارمیں دہلی این سی آرکے قریب ایک بھارتی میزایل کوراستے میں روکاگیا،سایبروارفیرکے محاذپربھی پاکستان نے غیرمعمولی برتری کامظاہرہ کیا،دس ایس سی اے ڈی اے لیٹ ورکس کوناکارہ بناکرشمالی بھارت کے توانای نظام کومفلوج کردیاگیا،جس کے نتیجہ میں شمالی گرڈکا70فیصدحصہ بندہوگیا،اوربےشمارشہری ودیہی علاقے بجلی سے محروم ہوگۓ،بھارتی ریلوے کاڈیجیٹل نیٹ ورک تباہ ہونے سے ٹرانسپورٹ کانظام درہم برہم ہوگیا،دہلی گیس اورکشمیرالیکٹرک نظام کوبھی شدیدنقصان سے دوچارکیاگیا۔دیگربہت سے مقامات پردشمن کوناقابل تلافی نقصان سے دوچارکرکے تمام پاکستان شاہین،قوم کے جانبازاٹھکھیلیاں کرتے،سیلفیاں بناتے واپس کوٹ آے اورمودی کے جنگی جنون کودفن کرآے۔
پاکستانی قوم بنیان مرصوص آپریشن کی بھرپورکامیابی پربھرپورجشن منارہی ہے،سینے پر”بنیان مرصوص“کاتمغہ سجاکرکامیابیاں سمیٹنے والے ہمارے شاہینوں نے جہاں عالم کفرکوواضح پیغام دیاہے،وہیں ہمارے ایسے ہم مذہب ممالک کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں کہ جوکچھ زیادہ ہی گاے کے پجاریوں پرفریفتہ نظرآتے ہیں،افغانستان توکھلم کھلاہی انڈیاکی جھولی میں بیٹھناپسندکرتاہے،لیکن کچھ ایسے جبہ پوش بھی موجودہیں،جوانڈیاکے گوڈے گِٹے پکڑناپسندفرماتے ہیں،بحرحال ہمارے سپوتوں نے سب کے سامنے پاکستان کی حیثیت آشکاراکردی ہے،بھارت توتماشہ بناہی ہے،اس نے رافیل والے فرانس اورہیپرمیزایل والے اسرایل کا بھی ککھ نہیں چھوڑا،عصرحاضرکاتقاضاہے کہ امت مسلمہ کواتحادپلیٹ فارم پرآناہوگا،اگرہم بنیان المرصوص کے جذبہ سے اکٹھے ہوجاییں،تووہ دن دورنہیں جب قبلہ اول بھی ہوگا،مسلح افواج پاکستان،بنیان المرصوص آپریشن میں شریک شاہینوں اورتمام ہم وطنوں کواپنی فتح اورمودی کے تکبرکےبت کاپاش پاش ہونامبارک ہو۔
Leave a Reply