تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بچوں کا ادب دیکھو بچوں! رمضان آیا

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Wednesday, March 6th, 2024

ٹی۔این۔ بھارتی

امی جان!امی جان!میراکرتہ پائجامہ اورٹوپی تودیدیجئے مسجد میں رمضان کا چاند دیکھنے جاؤنگا۔جلدی کیجئے امی پلیز۔مغرب کی اذان ہونے والی ہے۔ محتشم عبدالرحمن غازی نے ضد کرتے ہوئے کہاتو اس کی پھوپھی زاد بہن مدیحہ خوشی سے چہکتے ہوئے بولی ممانی جان مجھے بھی سوٹ شلواراور دوپٹہ پہنا دیجے میں بھی مسجد میں رمضان کا چاند دیکھنے جاؤں گی۔ غازی نے ڈانٹتے ہوئے کہا نہیں مدیحہ لڑکیاں مسجد میں نہیں جاتیں تم گھرپرہی رہو۔ کیوں؟کیوں نہیں؟میں توضرور جاؤں گی۔ سکینہ مریم نے مدیحہ کی ہاں  میں ہاں ملاتے ہوئے کہا ہاں چلومدیحہ ہم بھی چلیں گے۔ غازی ہم کونہیں روک سکتا۔ چلو چلو۔شمیسہ،عباس، صائم، باسق، عائشہ، اورعارض خسروکو بھی بلالیتے ہیں۔ہم سب خلیل اللہ مسجد میں چانددیکھنے چلتے ہیں مریم آپا رک  جائیے ذرا میں اپنی سہیلی رادھا اور سادھنا سنگھ کوبھی بلا لوں۔ شمیسہ نے اپنی بڑی بہن سے گزارش کی تو غازی بھی درمیا ن میں بول پڑا۔میں بھی اپنے دوست روبرٹ کوبلا لیتاہوں۔ پانچ برس سے دس برس کی عمر پرمشتمل بچوں کا یہ قافلہ جب گلی سے روانہ ہونے لگا توغازی کی والدہ نورفاطمہ نے بچوں کو قدرپیار سے نصیحت آمیز لہجے میں کہا دیکھو بچو مسجد اللہ کا گھرہے۔ وہاں جاکر شوروغل مت کرنا نہایت احترام وخاموشی سے چاند دیکھ کر سیدھے گھرآنا۔ نمازیوں کو پریشان مت کرنا۔ ٹھیک ہے امی جان وعدہ رہا۔ہم بھی بالکل بھی شورنہیں مچائیں گے۔ سبھی بچے پلک جھپکتے ہی دبے پاؤں مسجد کی چھت پر چلے گئے۔ ذرا دیرمیں امام صاحب نے اور دوسرے نمازی لوگ بھی چھت پرجاکر چاند دیکھنے کی بھرپورکوشش کرنے لگے۔ پل بھرمیں امام صاحب نے بآوازبلند اعلان کردیاکہ رمضان کا چاندنظرآگیاکل پہلا روزہ ہوگا۔ بچے امام صاحب کے اردگرد جمع ہوکرچلانے لگے  امام صاحب چاند کہاں ہے؟ہم کوچاندنظرنہیں آیا۔ امام صاحب نے غازی کو اپنے کندھے پر بٹھاتے ہوئے کہا وہ دیکھو رمضان کا چاند ہے۔ غازی نے قدرچلاتے ہوئے کہا ہاں مجھے نظرآگیاچاند۔باقی بچے تپائی پر چڑھتے ہوئے بولے ہم نے بھی دیکھ لیاچاند۔ کل سے روزہ شروع!غازی کا مدیحہ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے کہا چلو گھرچلتے ہیں گھرواپس آکر بچے خوشی سے جھومنے لگے۔
آہا!آہا!ماہ رمضان آگیا
آہا!آہا!ڈھیرخوشیاں لایا
سحری افطار، جلیبی، پھینی کھجلہ
بچوں کوخوب ہے بھایا
خیرات زکوۃنماز تلاوت
نیکی کا خزانہ ہے لایا
آہا!آہا!ماہ رمضان آگیا
غازی نے رعب دارآواز میں کہا اچھا تم خاموش ہوجاؤ۔ہماری امی جان تم سب کو رمضا ن المبارک کے بارے میں کچھ بتانے جارہی ہیں۔ رادھا،سادھنا سنگھ اور روبرٹ ہمارے خاص مہمان ہیں۔ سب چپ چاپ بیٹھ جاؤ۔ اورجوسوال چاہو امی سے پوچھ لو۔غازی کی ایک آوازمیں تمام بچے خاموشی سے بیٹھ گئے۔ مدیحہ نے مچلتے ہوئے کہا سب سے پہلا سوال میراہے۔ ممانی جان ماہ رمضان کامطلب کیاہے۔؟دیکھو بیٹھی مدیحہ انگریزی کلنڈرکی طرح اسلامی کلنڈربھی ہوتاہے۔ جس طرح تم انگریزی میں جنوری سے دسمبر تک 12مہینوں کے نام یادکرتی ہواسی طرح اسلامی کیلنڈرمیں بھی پورے 12ماہ ہوتے ہیں۔ اسلامی مہینے کا ایک نام رمضان بھی ہے جوشعبان کے بعد آتاہے۔ عائشہ درمیان میں بول پڑی پچھلے مہینے جوہم نے شب برات منائی تھی کیا وہ شعبان تھا۔ ہاں!ہاں!عائشہ تم تو بڑی سمجھ داری سے ہماری باتیں سن رہی ہو۔ اس دن میری امی نے روزہ رکھا تھا۔ توکیا وہ بھی رمضان کا روزہ ماناجائے گا۔ عائشہ نے معصومیت سے پوچھا تو نورفاطمہ نے اسے گود میں بٹھاتے ہوئے کہا نہیں!بیٹی عائشہ وہ رمضان کا روزہ نہیں!بس سمجھ لو شعبان ماہ میں مسلمان رمضان کی تیاری شروع کردیتے ہیں۔ یہ مہینہ رمضان کا پیغام لے کرآتاہے۔ رمضان ماہ مقدس اس لئے ہے کہ اس ماہ میں قرآن شریف نازل ہواتھا۔ اس پاک ماہ میں سبھی باغ مروعورت پورے مہینے روزہ رکھتے ہیں اوراللہ کی عبادت کرتے ہیں بیماری کی حالت میں روزہ رکھنا منع ہے۔ اس کے لئے روزہ کفارہ اداکرناہوتاہے۔ بچو سمجھو!بیمارآدمی کورزہ نہ رکھ کر ایک غریب کوکھانا کھلانا ہوتاہے۔ آنٹی مسلمان روزہ کیوں رکھتے ہیں؟رادھا نے پوچھاتوغازی کی والدہ نے اس کا بوسہ لیتے ہوئے کہا ارے واہ۔رادھا بیٹی تم نے بہت اچھا سوال کیاہے۔ مسلمانوں کے لئے روزہ کی خاص اہمیت ہے یہ وقت کی پابندی سکھا تاہے۔ برے کاموں سے بچاتاہے۔چوری، جھوٹ، نشہ،چغلی،غیبت، ہربرائی سے انسان کو پاک رکھتا۔ بس سمجھ لو یہ نیکی کمانے کا مہینہ ہے۔ آنٹی!آنٹی!روزہ کیسے رکھتے ہیں۔روبرٹ نے چہکتے ہوئے پوچھا۔دیکھوبیٹا روزہ رکھنے کے لئے ہمارا پاک صاف ہونا ضروری ہے۔ پاکیزہ لباس کے ساتھ پاک بدن رہ کرہی ہم روزہ رکھ سکتے ہیں۔سمجھو ہمارے کپڑوں اوربدن پرکسی بھی قسم کی گندگی نہیں …


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International