تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بھلوال سرگودھا میں ممتاز شخصیات کے لیے یعقوب فردوسی کی طرف سے طلائی تمغوں کی پروقار تقریب

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, October 27th, 2024

 

رپورتاژ*
ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی

بھلوال چک نمبر 2 شمالی، میں منعقد ہونے والی بلھے شاہ، وارث شاہ، ایدھی، طارق عزیز اور الودود گولڈ میڈلز کی پروقار تقریب میں ملک بھر سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سماجی اور ادبی شخصیت یعقوب فردوسی چیرمین تحریک اصلاح معاشرہ پاکستان کی طرف سے میڈلز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ملک بھر کے علمی، ادبی، سماجی، اور خدمات عامہ کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف اور ان شخصیات کی حوصلہ افزائی تھا۔
میڈل پانے والے شخصیات کی نمایاں خدمات کو بھرپورا انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر راشد حمید کلیامی، ڈاکٹر محمد نواز کنول، ڈاکٹر نگہت خورشید، ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم، اور ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو خصوصی طور پر میڈل پیش کیے گئے۔ ان معزز شخصیات نے علمی، ادبی اور سماجی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے قوم کو فائدہ پہنچایا ہے۔
اسی طرح، محترم سید محمود گیلانی ایڈووکیٹ، محترم غلام مصطفیٰ آزاد نقیبی، محترم محمد خضر حیات ایڈوکیٹ، محترم رحمان امجد مراد، اور ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی بھی میڈل پانے والے نمایاں افراد میں شامل تھے۔ ان حضرات نے علمی، سماجی، سائنسی اور ادبی میدان میں اپنے کام سے ملک اور قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید براں، محترم گل شیر احمد گل، محترم خالد یوسفی، محترم محمد طاہر نعیم، محترم تنہا لائلپوری، محترم شاکر جتوئی، محترم اشتیاق احمد نوشاہی، اور محترم فیصل نذیر انمول کو بھی ان کے مختلف شعبوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈل دیے گئے۔ ان افراد نے ادب، صحافت، سماجی خدمت، اور زبان و ثقافت کے فروغ میں قابلِ ذکر کارنامے انجام دیے ہیں۔
دیگر نمایاں اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات میں محترم اعجاز حسین خان میو، ڈاکٹر محمد عمر ندیم، عبد الجبار رضا انصاری، ایدھی آف حافظ آباد، پیر و مرشد کامران خضر نوشاہی، ایلڈر عامر بھٹی، ڈاکٹر غلام حسین، بشیر کمال، اور غلام اکبر وڑائچ کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات اور طلائی تمغے پہنائے گئے۔ ان شخصیات کے کام اور کارناموں نے نوجوان نسل کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔
بلھے شاہ اور وارث شاہ گولڈ میڈل کی یہ تقریب اپنی نوعیت کی منفرد تقریب تھی جس میں حمدیہ کلام، نعت رسول مقبول ﷺ اور صوفیانہ کلام پیش کیے گئے، غیر سرکاری طور پر اتنی بڑی تعداد طلائی تمغوں سے شخصیات کی حوصلہ افزائی کی یہ پہلی بڑی تقریب تھی جس میں ملک کے کونے کونے سے شرکاء نے شرکت کی۔ یعقوب فردوسی یہ بے لوث خدمت انجام دے کر ان ممتاز شخصیات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ایوارڈ یافتہ شخصیات کا یہ کہنا تھا اس تقریب نے ان کے اندر نئی توانائی اور جذبے کو ابھارنے اہم کردار ادا کیا ہے، اور ہم میں خدمت خلق اور محنت کو فروغ دینے کا عزم پیدا کیا ہے۔ اس تقریب نے یعقوب فردوسی نے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں علمی، ادبی اور سماجی کردار ادا کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف ضروری تھا تاکہ میرے وطن کا مستقبل روشن اور مستحکم ہوسکے۔
تقریب کے اختتام پر تمام معززین نے اس اعزاز کو اپنے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ آخر میں یعقوب فردوسی کی طرف سے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International